سندھ کی صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کا خواب پوا نہ ہوسکا

منگل 30 دسمبر 2014 14:17

ڈگری (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) سندھ کی صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کا خواب پوا نہ ہوسکا‘ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے 2008ء میں ضلع کے دورے کے دوران عوامی مطالبات پر ضلع میرپور خاص میں بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر سال صوبائی بجٹ میں بے نظیر بھٹو میدیکل کالج کیلئے رقم مختص کی جائے گی اور تین سال کی مدت میں یہ کالج تیار کرکے 2013ء میں اس کالج میں داخلوں اور پڑھائی کا عمل شروع کردیا جائے گا مگر افسوس سال 2014ء بھی مکمل ہوگیا مگر 6 سال ہونے کے باوجود اس میڈیکل کالج کے حوالی سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک کالج کیلئے جگہ کا تعین یا پلاٹ کی خریداری کیلئے بھی کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی اور نہ ہی اس میڈیکل کالج کیلئے کوئی رقم یا فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ 18 لاکھ نفوس سے زائد آبادی والے اس ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان صرف اعلان کی حد تک ہی رہا۔

متعلقہ عنوان :