27 ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

منگل 30 دسمبر 2014 14:09

کراچی: کراچی میں27 پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔اور سزا کے طور پر ان افسران کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ روک لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ان افسران نے آن لائن کی گئی شکایتوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کراچی پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ایڈ شنل انسپکٹر جنرل غلام قادر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 110 آن لائن شکایات وصل کی گئی تھیں جبکہ 44 لوگ خود شکایت لکھوانے پولیس اسٹیشن آئے تھے۔