ہارون آباد‘قریبی گاؤں میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 30 دسمبر 2014 14:03

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)قریبی گاؤں میں مردہ گدھے کی کھال اتارتے اور گوشت بناتے ہوئے 2سگے بھائی رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ہارون آبادبہاولنگر کے قریبی گاؤں 13ون آر اضافی بستی کے رہائشی غلام مصطفیٰ کا پالتو گدھا بیمار ہوگیا تھا بیمار گدھے کو فائر مار کر ہلاک کردیا گیا تاکہ معتدی مرض نہ پھیلے اور آبادی سے دور پھینک دیا گیا ۔

رات کے وقت شیر علی اور طاہر اقبال ساکن 14ون آر اپنے کھیتوں میں فصل گندم کو پانی لگا رہے تھے تو انہیں رات کی تاریکی میں شک ہوا کہ مرے ہوئے گدھے کے قریب کوئی حرکت ہے تو انہوں نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو محمد اسلم اور ابوبکر ساکن دہیہ 14ون آر جو کہ رشتے میں دونوں سگے بھائی ہیں گدھے کی کھال اتار کر گوشت کے ٹکڑے کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جنہیں موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کو اطلاع دی گئی ۔

تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے اے ایس ائی عاصم اللہ یار نفری کے ہمراہ فوری موقع پر جا پہنچے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان پکڑ لیا اور کے خلاف مقدمہ درج 472/14کر کے حوالا ت میں بند کردیااور مزیدکاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری بشیر احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ ایسے لوگ قابل معافی نہیں ہیں انکے خلاف کاروائی ہو گی میڈیا اور عوامی تعاون سے ہی معاشرتی برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے -