سانحہ انارکلی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

منگل 30 دسمبر 2014 13:49

سانحہ انارکلی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) سانحہ انارکلی کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی اور شارٹ سرکٹ کی جگہ پر بیٹریاں نصب کی گئی تھیں اور آگ بیٹیریوں میں موجود کیمیکل کی وجہ سے پھیل گئی۔

(جاری ہے)

۔ بتایا گیا ہے کہ پلازہ میں کہیں بھی کوئی دوسرا خارجی راستہ نہیں تھا جو کہ دھوئیں کی وجہ سے بند ہو گیا تھا اور پورا پلازہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور جو لوگ اندر تھے انہیں نکالا نہیں جا سکا جس کے نتیجے میں 13 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :