تھرپارکر‘موت کا رقص جاری، مزید تین پھول مرجھا گئے، ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی،

مٹھی کے متعدد دیہات میں بیماریاں ناچنے لگیں،مت سندھ کی تمام تر کارروائیاں تاحال بے سود

منگل 30 دسمبر 2014 13:42

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے ، مزید تین ننھے پھول مرجھا گئے ،90دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 254ہوگئی ، مٹھی کے متعدد دیہات میں بیماریاں ناچنے لگیں ، محکمہ صحت اور ا نتظامیہ چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔غذائی قلت اور بیماریاں تھر میں معصوم انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے۔ بھوک سے بلکتی اور سسکتی زندگی مسلسل موت کو خراج ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تھر ، چھاچھرو ، مٹھی میں ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں سنائی دے رہی ہیں۔ درجنوں ماوٴں کی گودیں اجڑ چکی ہیں۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ چھاچھرو کے سینکڑوں دیہات میں بھوک ناچ رہی ہے۔ حکومت سندھ کی تمام تر کارروائیاں تاحال بے سود رہیں۔ متاثرین کو امدادی اشیا ، پانی ، خوراک اور دواوٴں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دعووٴں کے باوجود تھرپارکر کے متاثرہ دیہات میں صحت کی ٹیمیں مقرر نہیں کی جا سکیں جس کے باعث مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :