ہری پور‘ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 150 غیر ملکی گرفتار، اسلحہ برآمد،

ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے منگل باغ کا قریبی ساتھی رحمت االلہ فرار ،گرفتار افراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج

منگل 30 دسمبر 2014 13:42

ہری پور‘ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 150 غیر ملکی گرفتار، اسلحہ ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) ہری پور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کی افغان مہاجرین کیمپ کے مدرسے میں کاروائی۔ سرچ آپریشن کے دوران 150کے قریب غیر ملکی افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔۔ حراست میں لئے گے تمام افراد کو کھلابٹ ٹاوٴن شپ کے تھانہ سے کوٹ نجیب اللہ تھانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے منگل باغ کا قریبی ساتھی رحمت االلہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ان گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام کے لئے کوئی بھی قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں ۔ ان سے تفتیش اور نشاندہی پر مزید کاروائیاں کریں گیں۔ گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گی افراد سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :