گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں حکومت پنجابکی جا نب سے 130ملین روپے کے انعامات تقسیم

منگل 30 دسمبر 2014 13:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پنجاب نے 130ملین روپے کے انعامات تقسیم کردئیے الله بخش ضلع خوشاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انعام حاصل کرنے والے کاشتکاروں کا چناؤ نہایت ہی منصفانہ انداز میں کیا گیا ہے۔جس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان میں صحت مندانہ مقابلہ کے رجحان کو مقبولیت ملے گی اس سلسلہ میں ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں گندم کی 1کروڑ97لاکھ ٹن ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔

حکومت پنجاب نے دالوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے منصوبے شروع کیے ہیں۔جن کے تحت کاشتکاروں کوسبسڈی دی جائے گی ۔۔الله بخش ضلع خوشاب نے 98.78من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وسیم عباس ضلع مظفر گڑھ نے84.21 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پنجاب کی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی 75 ہارس پاورکا ٹریکٹر حاصل کیا جبکہ محمد حسنین خالد ضلع رحیم یار خان نے 80.52من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 75 ہارس پاور کاٹریکڑ حاصل کیا۔حکومت پنجاب نے پیداواری مقابلہ گندم 2014کے سلسلے میں کامیاب کاشتکاروں میں 542زرعی مشینری اور دیگر زرعی آلات تقسیم کیے ہیں۔