وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع ،

تعلیمی ادارے 13 جنوری 2015ء کو دوبارہ کھلیں گے

منگل 30 دسمبر 2014 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی‘ وفاقی تعلیمی ادارے 13 جنوری 2015ء کو دوبارہ کھلیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کیڈ بیرسٹر ابراہیم کی زیر صدارت گذشتہ روز وزارت کیڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 12 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور موسم کی شدت کے باعث کیا گیا۔ ترجمان کیڈ کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 12 جنوری تک بند رہین گے اور دوبارہ 13 جنوری 2015ء کو کھلیں گے اس حوالے سے چھٹیوں کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھیجاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :