کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری اسکول جلادئیے

منگل 30 دسمبر 2014 13:29

کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری اسکول جلادئیے

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)کرم ایجنسی میں تعلیم کے دشمنوں نے ایک بار پھر اسکولوں کو ہدف بناتے ہوئے دو سرکاری اسکول جلادیے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں منڈا ن اور کنڈالی بابا میں دہشت گرد وں نے دو سرکاری پرائمری اسکولوں کو آگ لگا دی۔ دونوں اسکول مکمل طور پر جل گئے۔پانچ برسوں کے دوران کرم ایجنسی میں دہشت گرد 60سے زائد سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔وسطی کرم کے علاقوں میں دو سال سے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ایک ہفتے کے دوران 50سے زائد دہشت گرد جھڑپوں میں مارے جاچکے ہیں