لاپتہ ایئرایشیاءکے طیارے کا ممکنہ ملبہ مل گیا

منگل 30 دسمبر 2014 13:10

لاپتہ ایئرایشیاءکے طیارے کا ممکنہ ملبہ مل گیا

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) جاواجزائر کے قریب لاپتہ ایئرایشیاءکے طیارے کا ملبہ مل گیاہے جس کی تصدیق انڈونیشن حکام نے کردی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشن سول ایوی ایشن کے چیف نے جاواجزائر کے قریب سمندر میں جہاز کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک لاش بھی تیرتی ہوئی دکھائی دی جس کے بعد امدادی ٹیموں نے وہاں پہنچناشروع کردیاہے تاہم ابتدائی طورپر مسافروں کے زندہ ہونے یانہ ہونے کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ انڈونیشیاءکے وزیراطلاعات جلد ہی حادثہ کی جگہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں سے وہ مزید اطلاعات فراہم کریں گے ، موسم کی خرابی کی وجہ سے ملبے تک پہنچنے میں مشکلات کا سامناہے ۔ یادرہے کہ اتوارکوانڈونیشیاءسے سنگاپور جانیوالا ایئرایشیاءکا طیارے کا راستے میں ہی ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا ۔ جہاز میں عملے سمیت 162مسافر سوار تھے ۔