میرپور‘نورمیموریل ہسپتال کا ایک اور سنگ میل ‘اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی

منگل 30 دسمبر 2014 13:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)نورمیموریل ہسپتال کا ایک اور سنگ میل اے ٹی ایم مشین نصب کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نورمیموریل میں پاکستان کے بڑے بینک الائیڈ بینک لمیٹڈ کے تعاون سے شہریوں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشین کا اجراء کیا گیا جس کا افتتاح سابق صدر چیمبر آف کامرس و مشہور معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے افتتاح کیا اس موقع پرریجنل ہیڈمسز سعدیہ، سرجن ڈاکٹر ایوب قریشی ، سابق ڈی آئی و ممتاز قانون دان چوہدری محمد اشرف ، عابد افضل ،ذیشان فاروق ، کامران عابد ، عابد مرزا اور الائیڈ بینک کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر اکرم چوہدری نے کہا کہ اے ٹی ایم مشین کا نصب ہونا ہمارے لئے سنگ میل ہے اس سے عوام کو 24گھنٹے رقوم حاصل کرنے کی سہولت فراہم ہو گی اس کیلئے ہم الائیڈبینک میرپور ہیڈ آفس کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ سہولت ہمیں فراہم کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ اس موقع پر موجود شہریوں اور مریضوں نے کہا کہ ہم کو اے ٹی ایم مشین سے رقوم نکلوانے کیلئے باہر جانا پڑتا تھا لیکن ہسپتال میں اے ٹی ایم مشین نصب ہونے سے ہمارے لئے آسانی پیدا ہو گئی ہے اس کے ہم کو نور میموریل ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر اکرم چوہدری اور الائیڈبینک کے شکر گزار ہیں۔