ایس پی کوٹلی چوہدری امین کی کوٹلی میں تعیناتی کے دوران جرائم میں واضح کمی ہوئی ‘چوہدری سجاد

منگل 30 دسمبر 2014 13:07

کھو ئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری سجاد نے کہا کہ ایس پی کوٹلی چوہدری امین اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں عوام اور پولیس کے باہمی رابطے ہیں ان کی کوٹلی میں تعیناتی کے دوران جرائم میں واضح کمی ہوئی جس کا کریڈٹ ان کی صلاحیتوں اور دیانتداری کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری سجاد نے کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ ان کے اچھے اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے پولیس کی نیک نامی نے اضافہ ہوا سانحہ راجدھانی ، ڈونگی ، دربار مائی طوطی ، منسوح کے قاتلوں کی بروقت گرفتاری سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوئی اور عوام کا پولیس کی بروقت کاروائی سے اعتماد بحال ہوا اس پر ایس پی کوٹلی چوہدری امین ، ڈی ایس پی کوٹلی سردار غالب حسین ، ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف مبارکباد کے مستحق ہیں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس پی کوٹلی چوہدری امین کی سرپرستی میں ضلع کوٹلی کو پر سکون علاقہ بنانے میں مدد ملے گی جس کا مستقبل میں عوام کو بے حد ریلیف ملے گا ۔