پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں‘مطلوب انقلابی،

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب ،مزدور،کسان ، پسے ہوئے طبقات ،متوسط طبقات کے حقوق کی بات کی‘وزیر تعلیم أ

منگل 30 دسمبر 2014 12:52

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) وزیرتعلیم کالجز آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں ہردورمیںآ مریت اورآمریت کی پیداوارلیڈروں نے پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کرملک اورقوم کے بہترمستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایا-ہردورمیں سازشیں کی گئیں ہمارے وزراء کرام پراوروزراء اعظم پرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئے لیکن کبھی بھی آئین اورقانون ہاتھ سے نہیں چھوڑا،ان خیالات کااظہارانہوں نے کھوئیرٹہ میں آزاد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب ،مزدور،کسان ، پسے ہوئے طبقات ،متوسط طبقات کے حقوق کی بات کی- انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام کی بہتری اورخوشحالی کے لیے اسی نظریے پرآج بھی کاربندہوں سیاست میں کبھی بھی مخالفت برائے مخالفت نہیں کی اپنے ہوں یابیگانے سیاسی رواداری اوروضع داری کاقائل رہاہوںآ ج پاکستان پیپلزپارٹی کی تین سالہ کارکردگی عوام پرعیاں ہے جہاں بھی دیکھیں تعمیروترقی کے بڑے منصوبے عوامی حکومت کی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کوشعور دیااورعام آدمی کوبھی اس کی اہمیت کااحساس دلایابہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی کوشش کی وہ خودتومٹ گئے مگرپاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہاکہ جھنڈیاں اورعہدے ہمارے نہیں عوام کی امانت ہیں یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی امانت ہیں اوریہ جھنڈیاں اس سیاسی اورنظریاتی وفاکی علامت ہیں جس پرکاربندرہتے ہوئے ہمیشہ غریب،متوسط ،مزدورکسان،ضرورت منداورپسے ہوئے طبقات کی بات کی آج پی پی پی کے تین سالہ دورمیںآ زادحکومت کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوران کی پوری ٹیم نے یہ ثابت کردی کہ اگرحکمران اس ملک اورقوم کے ساتھ مخلص ہوں توتعمیروترقی کاانقلاب سالوں نہیں مہینوں میں آسکتاہے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی دی ہوئی وہ زبان جوآپ کے حقوق کی تحفظ کرتی ہے وہی میراسرمایہ ہے اوراس سرمائے کوآپ لوگوں پرخرچ کرتے ہوئے مجھے ہمیشہ فخررہاہے اوررہے گاپاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزررہاہے اس وقت سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے سابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیاہے آج پاکستان میں جمہوریت سابق صدرآصف علی کی مرہون منت ہے کوئی آمراب آمریت کی جرات نہیں کرسکتا،آمریت کے تمام راستے پاکستان پیپلزپارٹی نے بندکردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :