سعودی عرب : شوہر سے فرار کے لیے غیر ملکی خاتون نے انتہائی قدم اٹھا دیا

منگل 30 دسمبر 2014 11:34

سعودی عرب : شوہر سے فرار کے لیے غیر ملکی خاتون نے انتہائی قدم اٹھا دیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے مسائل اکثر سامنے آتے رہتے ہیں اور خصوصاً یہاں ملازمت یا کسی دیگر غرض سے آنے والی خواتین کو نسبتاً زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو بعض اوقات جان لیوا صورتحال بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ جنوبی شہر جازان میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ ان تشویشناک مسائل کی تازہ ترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

اخبار ”سبق“ کے مطابق عزیزہ نامی 20 سالہ مراکشی لڑکی نے ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ عزیزہ نے شدید زخمی حالت میں بتایا کہ ان کے سعودی خاوند نے انہیں قید کر رکھا تھا اور انہیں باقاعدگی سے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ان کی زندگی اس قدر دردناک ہو چکی تھی کہ موقع ملنے پر تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ مراکشی سفارتخانے کے افسران نے ہسپتال میں عزیزہ سے بات کی اور ان کا کہنا ہے کہ ظالم شوہر کے خلاف کارروائی کیلئے وکیل کا تعین کیا جا رہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ مظلوم لڑکی کو انصاف دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :