جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس،جماعت کی فعالیت،نئے یونٹوں کے قیام کی منظوری اورضلع کوئٹہ کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات پرغور

پیر 29 دسمبر 2014 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس سینئرنائب امیرمولانامحمدسلیم کی صدارت میں ہواجس میں جماعت کی فعالیت،نئے یونٹوں کے قیام کی منظوری اورضلع کوئٹہ کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات پرغوروخوض ہوا،اجلا س میں زیب الہدی یونٹ کودستوری قرارد یاگیا،اجلاس میں چندامورکے لئے مولانامحمدسلیم اورمولانابشیراحمدکی سربراہی میں دوکمیٹیاں تشکیل دی گئیں،اجلاس سے مولانامحمدسلیم اورمولاناعبدالحنان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوئٹہ میں گیس،بجلی اورپانی کے مسائل کے علاوہ شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنانے میں شہری عذاب میں مبتلاہیں،کوئٹہ شہرمیں ہزاروں لوگوں کے شناختی کارڈبلاک کئے گئے ہیں جبکہ پاسپورٹ بنانے کے لئے شہریوں کومہنیوں تک پاسپورٹ آفس کے چکرلگانامعمول بن چکاہے عوام کوشکایت ہے کہ پاسپورٹ آفس میں لوگوں سے رشوت لینے کے بعدانہیں پاسپورٹ جاری کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنی ناکامی کاریکارڈقائم کیاکوئٹہ شہرکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا،کسی علاقے کے مسائل بھی حل نہ ہوسکے جس پرشہریوں میں مایوسی ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے مسائل کے حل کے لئے ووٹ دیالیکن مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوا اس لئے ہرشہری کی زبان پرحکومت کی ناکامی ونااہلی کی باتیں عام ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہے صرف بیانات اورانتظامیہ کوذمہ دارٹہرانے سے حکومت بری الذمہ نہیں ہوسکتی حکومت اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے شناختی کارڈ،پاسپورٹ،گیس،بجلی اورپانی کے مسائل حل کرے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مولاناحبیب اللہ مینگل،حافظ قدرت اللہ لہڑی،مولانابشیراحمد،حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،مولانامحمودالحسن،عبدالواسع سحر،مولاناعبدالغفورمدنی اورحاجی محمدحنیف لہڑی نے بھی خطاب کیا۔