ضلع ہرنائی میں کوئلے و قیمتی پتھر کے وسیع ذخائر مقامی عوام کی ملکیت ہے، اس پر باہر کے قبضہ گیر عناصر کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہے،سیاسی و سماجی عوامی نمائندے

پیر 29 دسمبر 2014 23:35

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) ضلع ہرنائی کے سیاسی و سماجی عوامی نمائندوں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران شاہ جہان پٹھان، حاجی جان محمد ترین عرف جانک آقا ، پستہ خان ترین، ظریف خان ترین، شاہ جہان دومڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں کوئلے و قیمتی پتھر کے وسیع ذخائر موجود ہے جو مقامی عوام کی ملکیت ہے اس پر باہر کے قبضہ گیر عناصر کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت فورز کے زریعے ان ذخائر پر اپنی قبضہ کو جمانے سمیت نام نہاد معاہدہ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واج کیا کہ مذکورہ قبضہ گیر عناصر دراصل ضلع میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کرکے عوام کو آپس میں دست گریبان کرنا چاہتے ہے اور ضلع کے عوام کو اپنی ملکیت سے محروم کرنا چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ فورسز کے ساتھ برائے راست معاہدہ ٓئین و قانون کے منافی ہے صوبے میں عوام کی منتخب حکومت قائم ہے جو صوبے کے تمام وسائل کا اختیار آئینی طورپر رکھتی ہے لیکن حکومت کو نظرانداد کرکے ان عناصر نے فورسز کے طاقت سے کوئلے کے ذخائر پر قبضہ کی سازش شروع کی ہے اور عوام کو مجبور کیاجارہا ہے کہ وہقبضہ گیر ی کی ان سازشوں کا ڈٹ کر مزاحمت کرے انہوں نے حکومت اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ فورسز کی جانب سے ضلع ہرنائی میں قبضہ گیر عناصر کے ساتھ غیر ٓئینی و غیر قانونی اقدام کو فوری نوٹس لیکر ضلع ہرنائی میں امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ ہونے دے اور عوام کی ملکیت کا دفاع کرنے میں حکومتی ذمہ داری پوری کرے انہوں نے کہاکہ خوست میں کوئلہ ذخائر سے متعلق معاہدہ کو کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ کوئلے کے ذخائر اور عوام کی ملکیت پر قبضہ کرنے کیلئے فورسز اور قبضہ گیر عناصر کے درمیان نام نہاد معاہدہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جنکا علاقہ سے کوئی تعلق نہیں نے عوام کی ملکیت پر قبضہ کرنے کیلئے فورسز کا سہارا لینے اور ٓئین و قانون کے برخلاف معاہدہ کرکے حکومتی فورسز کو عوام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے خوست کے کوئلے کے ذخائر خوست کے عوام کی ملکیت ہے اور اسے کسی طور پر بہ زور طاقت قبضہ کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دے گے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چند نام نہاد اور زر خریدہ عناصر اس معاہدہ کے حق میں اخباری بیانات کا سہارا لے رہے ہیں جوکہ علاقے کے عوام کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے کوئلے قیمتی پتھر سمیت تمام وسائل کے سب سے پہلے علاقے کے عوام ہے باہر کے لوگوں کو اپنے ملکیت پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور اپنے ملکیت کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔