نواز شریف کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دھرنا سیاست دفن ہو گئی ہے،شاہد سلیم چودھری ،

سانحہ پشاور نے پوری قوم کی نواز شریف کی قیادت میں متحدکر دیا ہے ،سابق چیئر مین بلدیہ اوکاڑہ

پیر 29 دسمبر 2014 23:24

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) سابق چیئر مین بلدیہ اوکاڑہ شاہد سلیم چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دھرنا سیاست دفن ہو گئی ہے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے پوری قوم ان کی قیادت میں یکسو ہو چکی ہے 2015کا سال پاکستان میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو کیا ۔

(جاری ہے)

شاہد سلیم چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے سے جہاں ترقی کا پہیہ جام ہورہا تھا وہاں امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو رہی تھی لیکن نواز شریف کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے منفی سیاست دفن ہو چکی ہے سانحہ پشاور نے پوری قوم کی نواز شریف کی قیادت میں متحدکر دیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی قیادت دہشتگردی کے خاتمہ میں کامیاب ہو جائے گی۔2015کا سال پاکستان کے لئے امن کا سال ثابت ہوگاجسکی وجہ سے ترقی ،خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے اور بے روز گاروں کو روزگار ملے گا ۔