میاں چنوں، خبریں لگنے کے بعدپولیس جاگ گئی،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، ..
تازہ ترین : 1

میاں چنوں، خبریں لگنے کے بعدپولیس جاگ گئی،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، 8منشیا ت فروش گرفتار

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)مختلف اخبارات میں خبریں لگنے کے بعدپولیس جاگ گئی،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،8منشیا ت فروش گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر پہنچتا جارہا ہے،متعدد بارمنشیات کے بڑھے ہوئے دھندہے کیخلاف خبریں لگائی گئی مگر پولیس نے ہوش کے ناخن نا لئے،جبکہ ایک روز قبل لگنے والی خبروں نے سوئی ہوئی پولیس کو جگا دیا،پولیس نے فوری منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا اور تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمدرمضان ،سے ایک سو دس گرام ہیروئن ،130پندرہ ایل سے نعیم نامی ملزم سے 105گرا م ہیرؤن،جاوید علی سے110گرام چرس اور سنی ولد اللہ بخش سے ایک کلو پانچ گرام چرس برآمد کی ،جبکہ تھانہ تلمبہ پولیس کاروائی کرتے ہوئے قدیر ولد شمیشیر سکنہ مانک ہراج سے 1550گرام چرس اور تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے 35/16Lسے شمعون اور خدا بخش سے 90لیٹر شراب اورسلم عرف بھولا سے 60لیٹر شراب برآمد کی ،تمام پکڑے جانے والے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 23:21:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں