اوکاڑہ ،رشوت نہ دینے پر سیکرٹری یونین کونسل نے بچوں کے نام غلط اندراج کر دئیے، محنت کش بچوں کے نام کے اندار ج کیلئے دربدر ، چوکیدار اور سیکرٹری کی دھمکیاں، ڈی سی او کو کاروائی کیلئے درخواست

پیر 29 دسمبر 2014 23:04

اوکاڑہ ،رشوت نہ دینے پر سیکرٹری یونین کونسل نے بچوں کے نام غلط اندراج ..

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) منہ مانگی رشوت نہ دینے پر سیکرٹری یونین نے محنت کش کے بچوں کے نام غلط اندراج کر دئیے، محنت کش بچوں کے اندار ج کے لیے دربدر ، چوکیدار اور سیکرٹری کی دھمکیاں، ڈی سی او اوکا ڑہ کو کاروائی کے لیے درخواست تفصیلات کے مطابق چک نمبر 18جیڈی کا رہائشی محنت کش ذوالفقار علی ولد کالے خاں نے اپنے بچوں کے اندرا ج کے لیے یونین کو نسل 18جیڈی کے چوکیدارشمعون کو دئیے لیکن جب اس نے اندر اج سرٹیفیکٹ کا مطالبہ کیا تو اس نے اور سیکرٹری یونین کونسل علی شیر وٹو نے محنت کش ذوالفقار علی سے کہا کہ اس کے بچوں کا اندراج نہیں ہو سکا اب اس کو اندراج کے لیے 20ہزار روپے رشوت دینا ہو گی تو ہی اس کے چار بچوں کے اندراج ہو سکیں گے محنت کش نے 15ہزار روپے دے دئیے لیکن 5ہزار روپے نہ دینے پر سیکرٹری نے اس کے بچوں کے نام غلط اندراج کر دئیے جب محنت کش نے نام ٹھیک کر نے کا مطالبہ کیا تو اس نے مزید رشوت کا مطالبہ کیا ،اور ذوالفقار علی کودھمکیاں دے کر دفتر سے نکال دیا ، محنت کش نے سیکر ٹری یونین کو نسل 18 جیڈی علی شیر وٹو اور چوکیدار شمعون کے خلاف ڈی سی او اوکا ڑہ قیصر سلیم کو درخواست دے دی جس پر ڈی سی او نے اے سی اوکا ڑہ طاہر امین سے رپورٹ طلب کرلی ہے اس سلسلہ میں جب سیکرٹری یونین علی شیر وٹو سے رابطہ کیا تو اس نے کہاکہ اندراج پہلے سے ہی تھے اب ذوالفقار اپنے بچوں کا نام درست کر وانا چاہتا تھا جو میں قانون کے مطابق نہیں کر سکتا میں نے کو ئی رشوت نہ لی ہے

متعلقہ عنوان :