سمبڑیال،شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں 5افراد زخمی،

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کی دکانوں پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا ،اشیاء مہنگی

پیر 29 دسمبر 2014 22:59

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) شدید دھند کے باعث تین مختلف حادثات میں 5افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح شدید دھند کے باعث ڈسکہ روڈ ،وزیر آباد روڈ ،ائیرپورٹ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ ،موٹر سائیکل ریڑھا سے ٹکرانے کے باعث 5افراد محمد انور، محمد شفیع، راحت ،وقاص، محمد خاں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دریں اثناء سمبڑیال شہروگردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کی دکانوں پر شہریوں کا رش بھی بڑھ جبکہ غریب کا میوہ ”مونگ پھلی “ بھی بہت زیادہ مہنگی ہونے کے باعث دسترس سے دور ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سمبڑیال شہر وگردنواح میں سردی اور شدید دھند میں اضافہ یوں تو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی عوام اس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکنہ اقدام کرتے ہیں مگر جب سردی اپنے عروج پر آجائے اور دھند کی چادر سورج کو مکمل طورپر چھپالے تو ایسے میں خشک میوہ جات کا ذکر نہ ہو ایسا تو ہوہی نہیں سکتا سمبڑیال شہر سمیت گردنواح کی عوام نے بھی سردی اور دھند کا مز ہ دوبالا کرنے کے لیے خشک میوہ جات کی دکانوں کر رخ کرنا شروع کردیا ہے اور شہری اخروٹ ، مونگ پھلی ، چلغوزے ، بادام ،ریوڑیوں ، انجیر سمیت دیگر اشیاء خرید تے دکھائی دیتے ہیں جبکہ خرید اری کے دوران شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے متوسط طبقے کا میوہ ”مونگ پھلی “ بھی بہت زیادہ مہنگی ہونے کے باعث دسترس سے دور ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :