بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ،مخالف بلاجواز اختلافات کی خبر اڑارہے ہیں فریال تالپور

پیر 29 دسمبر 2014 22:34

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ،مخالف بلاجواز ..

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے سندھ کے ہزاروں بے روزگار افراد کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی ہیں اور آئندہ بھی دے گی وہ سکرنڈ میں پی پی ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ،مخالف بلاجواز اختلافات کی خبر اڑارہے ہیں،یہ صرف پروپیگنڈھ ہے۔

(جاری ہے)

اورعوام افواہوں پرکان نہ دھریں انہوں نے کارکنان کوہدایت دی کہ وہ عوام میں گھل مل جائیں اورلوگوں کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ مذکوررکھیں اس موقع پر ڈوژنل صدر ضیاء االحسن لنجار ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، حاجی اللہ بخش ،نوراحمد لاکھو اوردیگر رہنمابھی موجود تھے۔