دو دن کے اندربجلی بحال نہ ہوسکی تو مین آر سی ڈی شاہراہ بلاک کرینگے ،مولانا عبدالغفار بزنجو

پیر 29 دسمبر 2014 22:20

نال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)زمیندارایکشن کمیٹی نال کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفاربزنجو،نائب صدرارباب،عطاء اللہ،حاجی محمداسحاق، چاچا عبدالحکیم،غلام قادر سنجرانی اوردیگرزمینداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو دن کے اندراندرنال گریشہ،ہزارگنجی ودیگرعلاقوں کے بجلی بحال نہ ہوسکازمیندار ایکشن کمیٹی خضدار،وڈھ زہری ودیگرعلاقوں کے زمینداروں کے ساتھ مل کرخضدارمین آر سی ڈی شاہراہ کوبلاک کرینگے انہوں نے کہاکہ نال گریشہ ہزارگنجی،رودینی کے زمینداروں نے اپنے گھروں کے قیمتی چیزیں اوراپنے بچوں کے زیورات بیچ کراپنے ٹیوب ویلوں کے بل جمع کئے اس وقت 80فیصدزمینداروں نے بجلی کے بل جمع کئے ہوئے ہیں اڑائی سوغیرقانونی ٹیوب ویلوں نے ڈیمانڈنوٹس کے کاغذات جمع کئے ہیں اس کے باوجود15دسمبرسے گریشہ ،ہزارگنجی ،درنیلی میں بجلی مکمل طورپربند ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کے تیارفیصلیں تباہ وبرباد ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ زمیندارایکشن کمیٹی کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے زمینداروں نے 90فیصدبجلی کے بل جمع کئے ڈپٹی کمشنرخضدارزمیندارایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاہدے کوکیسکوخضدارکے آفیسران جان بوجھ کرتوڑنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیسکوخضدارکے آفیسران زمینداروں کوغیرقانونی ٹیوب ویلوں کوریگولرکرنے میں رکاؤٹ بن رہی ہے۔