پشاور،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ و مشتبہ افراد ،منشیات فروش گرفتار،

45افغان مہاجرین او ر درجنوں افرادسیکورٹی آرڈینس کے تحت جبکہ ڈبل سواری میں 112 افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 29 دسمبر 2014 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ و مشتبہ افراد ،منشیات فروش ،14FA میں 45افغان مہاجرین او ر درجنوں افرادکو سیکورٹی آرڈینس کے تحت جبکہ ڈبل سواری میں112افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوے پشاور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان جرائم پیشہ اور افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی کرکے انکے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ و مشتبہ افراد،منشیات فروش ، 14FAمیں 45افغان مہاجرین اوردرجنوں افراد کوسیکور ٹی ارڈنینس کے تحت جبکہ ڈبل سواری پر112افراد کو گرفتار کرکے مشترکہ طور پر انکے قبضے سے 7عدد کلاشنکوف 1عدد کالاکوف،32عدد رائفل، 164عدد پستول،سینکڑوں عدد کارتوس مختلف بور ،24کلوگرام چرس ِ250گرام ہیروین اور 40بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردی گئی۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :