Live Updates

تحریک انصاف نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ،

فوجی عدالتوں کی بجائے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تیزی سے سماعت کیلئے سپیڈی کورٹس بنائی جائیں،مطالبہ

پیر 29 دسمبر 2014 22:08

تحریک انصاف نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ہے اور اس مقصد کیلئے کسی آئینی ترمیم کی حمایت سے معذوری کا اظہار کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی بجائے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تیزی سے سماعت کیلئے سپیڈی کورٹس بنائی جائیں ۔ پیر کو یہاں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان نے نمائندگی کی اور انہوں نے اپنی جماعت کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین میں پیوند کاری سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہ اٹھائے جائیں جن سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تحریک انصاف فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی ۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہائی کورٹس کے جج کی سربراہی میں تیزی سے سماعت کی خصوصی عدالتیں بنائی گئیں تھیں جن کے بہتر اثرات سامنے آئے تھے اور اب بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہی سپیڈی کورٹس بنائے اس مقصد کیلئے آئین میں کسی ترمیم کی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات