پرویز الٰہی نازک وقت میں بھی اپنی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے‘ زعیم حسین قادری،

تاریخ ساز کرپشن کرنے والے پرویز الٰہی اپنی مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگانا بند کر یں، قومی خزانے کو بری طرح لوٹنے والے چوہدری برادران کے اصلی چہرے کوعوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

پیر 29 دسمبر 2014 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) ترجمان پنجاب حکومت و رکن صوبائی اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ آمر کے کندھوں پر سوار ہو کر تاریخ ساز کرپشن کرنے والے پرویز الہی اپنی مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگانا بند کر دیں، پرویزالٰہی کا دورحکومت میگا سکینڈلز سے بھرا پڑا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،اس وقت تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنا رہی ہیں جبکہ پرویزالٰہی اس نازک وقت میں بھی پوائنٹ سکورنگ کے ذریعے اپنی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے۔

پرویزالٰہی کے بیان پر اپنے رد عمل میں سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویزالٰہی کبھی پرویز مشرف اور کبھی عوامی تحریک کا سہارا لیکر اقتدار حاصل کرنے او راپنا الو سیدھا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دھاندلی کا شورمچانے والے چوہدری برادران خود دھاندلی اور آمریت کی پیداوار ہیں، پورے پاکستان میں (ق)لیگ کے40امیدوار کھڑے کرنے والے پرویزالٰہی کو دھاندلی کا رونا زیب نہیں دیتا۔

قومی خزانے کو بری طرح لوٹنے والے چوہدری برادران کے اصلی چہرے کوعوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت و تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہترین اور فول پروف اقدامات کر رہی ہے ۔پنجاب حکومت نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں جن کی ستائش غیر ملکی رہنما اور قائدین بھی کر رہے ہیں۔کوئی بھی شعبہ ہائے زندگی ایسا نہیں جس کی بہتری اور ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے اقدامات نہ کئے ہوں، عوام کی خوشحالی اورترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔