Live Updates

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے، عمران خان ،

چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور بیدار کیا جس کی مثال نہیں ملتی، عوام شوکت خانم ہسپتال پشاور کیلئے ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب چند ہ دیں،ورنہ منصوبے میں سال کی تاخیر ہوسکتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف

پیر 29 دسمبر 2014 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے، چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور بیدار کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے، انہوں نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کیلئے عوام سے ڈیڑھ ارب روپے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے نہ ہوئے تو منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں لئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور بیدار کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 17 جنوری کو ڈی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات