باکسر عامر خان کابنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کیمپ بکا خیل کا دورہ ،

پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 21:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد عالمی بکسر محمد عامر خان نے بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ یک جہتی کے لئے متاثرین کیمپ بکا خیل کا دورہ کیا ۔ وہ کچھ دیر متاثرین کے ساتھ رہے اور متاثرین میں گھل مل گئے محمد عامر خان نے عالمی بکسر نے آج بنوں کا جی او سی اختر جمیل راؤ کے ہمراہ مختصر دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس کو پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر انھوں نے متاثرین بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کو تسلی بھی دی وہ بھی ان کی طرح اپنی ٹیلنٹ کو آگے لا کر کھیل پیش کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں وہ اس موقع پربہادر اور غیور قبائیل کے درمیان خود کو پا کر انتہائی خوشی محسوس نظر آ رہے تھے اور اس موقع پر انھوں نے قبائلی بچوں میں کھیلوں کے سامان پر ان کی خواہش پر آٹو گراف بھی دئے۔

متعلقہ عنوان :