دہشتگردی سے پورا ملک متاثر ہو رہا ہے ، پشاور سانحہ انتہائی افسوسناک ہے ، عامر خان ،

شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں جیت پاک فوج کی ہی ہو گی ، دورہ بنوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 21:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسرمحمد عامر خان نے کہا ہے کہ پشاور سانحہ انتہائی افسوسناک ہے دہشتگردی سے پورا ملک متاثر ہو رہا ہے ،شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں جیت ہماری پاک فوج کی ہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بنوں کے موقع پر آئی ڈی پیز کیمپ بکاخیل میں آئی ڈی پیز کے اجتماع اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر جنرل اختر جمیل راؤ بریگیڈئیر مختیار اور بریگیڈئیر آفتاب اور کیپٹن اسامہ بھی ان کے ہمراہ تھے محمد عامر خان نے کہا کہ شمالی ووزیرستان کے قبائلی لوگ واقعی بہادر اور محب وطن لوگ ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک اور قوم کیلئے قربانیاں دی ان لوگوں کے ساتھ مل کر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ ملک پر اپنی جان قربان کرنے والے لوگ ہیں کیونکہ جس طرح سے ان قبائیلوں نے اپنے گھروں کو چھوڑا اور یہاں پر رہائش پذیر ہو گئے اور ہر قسم تکالیف کا سامنا کیا یہ ان کی بہادری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں تعلیم روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پشاور میں سکول پر حملہ بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے بچوں کو ایسے حملوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے بلکہ اس کے برعکس اور بھی آگئے آئیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ قبائلی بچوں میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہئے کھیلوں کے حوالے سے یہ سرزمین بڑی ذرخیز ہے بچوں کو چاہئے کہ وہ کھیل کے میدان میں آگے آخر اپنی بھر پور صلاحیتوں کو لوہا منوائیں اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے آئی ڈی پیز بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیااور آئی ڈی پیز کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :