گورنر پنجاب کا انارکلی میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 29 دسمبر 2014 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے انارکلی لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے اپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :