پاکستان ریلویز کا عوام کی سہولت کیلئے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان بھی ونٹر اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان بھی ونٹر اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ۔پاکستان ریلویز گزشتہ دِنوں کراچی اور لاہور کے درمیان بھی چار ونٹر اسپیشل ٹرینیں چلا چکی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے لیے ونٹر اسپیشل ٹرین منگل 30دسمبر کو کراچی سے شام 8بجے روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ اورجہلم سے ہوتی ہوئی 31دسمبر کی شب 7:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی جبکہ جمعہ 2جنوری کو دوپہر 2بجے راولپنڈی سے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 1:45 بجے کراچی پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :