نعیمین ایسوسی ایشن کا نیوائیرنائٹ کو بطور” شب نوافل“ منانے کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان نیوائیرنائٹ کو بطور” شب نوافل“منائے گی،نعیمین سیکرٹریت سمیت صوبائی دارالحکومت میں50سے زائد مقامات پرنوافل اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا،نئے سال کا آغاز نوافل کی ادا ئیگی سے کیا جائے گا اورامت مسلمہ کے عظمت رفتہ کی بحال اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر وارث علی شاہین نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیوائیرنائٹ کے نام پرغیراخلاقی پروگراموں پر پابندی لگائے اور قومی سطح پر نیوائیرنائٹ کو شب نوافل و دعاکے طور پر منانے کااعلان کیا جائے۔اغیار کے یلغار کو روکنے کے لئے علماء و مشائخ کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان کا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔