ملک وعلاقے کی ترقی میں قومی رہنماؤں اور قوموں کا اہم کردار رہا ہے،عبدالمتین اخوندزادہ ،
تاریخ میں خلجی قوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، جماعت اسلامی قوموں کے حقوق کے حصول، عوام کی ترقی، اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان
پیر 29 دسمبر 2014 20:59
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہاکہ ملک وعلاقے کی ترقی میں قومی رہنماؤں اور قوموں کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ تمام قوموں کا گلدستہ ہے شہر کی ترقی وامن اور مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا حکومت عوام کے مسائل کے حل پرتوجہ دیں ۔
تاریخ میں خلجی قوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ۔جماعت اسلامی قوموں کے حقوق کے حصول، عوام کی ترقی اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہدکر رہی ہے ۔عوام اسلامی نظام کے قیام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالہ یوسف خان خلجی کی رہائش گاہ پر عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں خلجی قوم کے معتبرین ،علمائے کرام اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ امین اللہ کاکڑ ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیرکاکڑ، زاہدا ختر بلوچ ، بزنس فورم بلوچستان کے صدر سید عبدالمجیدآغا،عبدالرحیم ناصر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس موقع پرراہنماؤں نے علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا عبدالمتین اخوند زاد ہ نے کہا کہ کوئٹہ تمام قوموں کا مرکز ومحور ہے صوبائی دارالحکومت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے قومیں اس کی ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے مشترکہ کوشش کریں تعصب نفرت اور ظلم وزیادتی سے مسائل وپریشانیاں اور دوریاں بڑھے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.