بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار میر پور میں مذہبی رسومات جاری ،

درجنوں ہندوں جوڑوں کی شادیا ں ،ہندو یاتریوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

پیر 29 دسمبر 2014 20:55

میر پور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) ہندو دھرم کے شیواوتاری ست گوروسنت سوامی شدارام صاحب کی 306ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ہمسایہ ملک بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار میر پور میں رسومات جاری ، درجنوں ہندوں جوڑوں کی شادیا ں ،پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے آئے 40رکنی وفد کے لیڈر یودھشٹرلا ل نے اس موقع پر میڈیا کو بتا یا کہ ہمیں یہاں پاکستان میں کھانا ،میڈیکل،رہائش ،سفری سہولیات اور خاص طور پر سیکورٹی میسر ہے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے تمام تر بہترین انتظامات پر وزیر اعظم پاکستان اور چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق کے بہت شکر گزار ہیں ۔

ہمیں یہاں اچھے طریقہ سے خوش آمدید کہا گیا ، ای ٹی پی بورڈ کے سینئر میڈیکل افسران کے زیر انتظام یا تریوں کی دیکھ بھال کیلئے میڈیکل چیک آپ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں اپنی تمام تر مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے ،مذہبی تقریبات کی ادائیگی کیلئے ہمسایہ ملک سے آئے دیگر ہندو یاتریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مندروں اور عبادت گاہوں کو خوبصورت اور محفوظ بنایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں ، 31دسمبر کو ہندو یاتری ایروری، روہڑی، سادھو بیلہ ، سکھر پانو اکل، گھوٹکی مقامات کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

01جنوری کوماتا صاحب کی پوجا کے لیے خان پور جائیں گے اور2جنوری کو ڈھرگی میں پوجا اور3،تا4جنوری تک میر پور کے مختلف مقامات پر اپنی رسومات ادا کرنے کے بعد 5جنوری کو لاہورپہنچیں گے اور ڈیرہ صاحب میں ایک روز قیام کے بعد مورخہ 06جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی نے بتایا کہ چیئر مین صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی سیکورٹی ،سفر،رہائش سمیت دیگر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :