حکومت پھانسیوں کے معاملے میں بیرونی دباؤ کو مسترد کردے‘ جماعت اہلسنت

پیر 29 دسمبر 2014 20:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پھانسیوں کے معاملے میں بیرونی دباؤ کو مسترد کردے۔پورپی یونین کو پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور مغرب کے کہنے پر شریعت اسلامیہ کے قوانین تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔اسلام کے قانون قصاص سے ملک میں امن قائم ہوگا۔نظام مصطفی ﷺ بارود والے نہیں درود والے لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی ناظم اعلی نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز لٹریچر کی ضبطی اور پابندی کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جائے۔نظام مصطفی ﷺ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔