بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشتگردوں کوتربیت دے رہا ہے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل ،

فوجی عدالتوں کے قیام پر بعض جماعتوں کے تحفظات بلاجواز ہیں ،بیرونی طاقتوں کی پھانسیوں کی محالفت بلاجواز ہے، 2014ء میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا کا اجلاس سے خطاب

پیر 29 دسمبر 2014 20:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی مخالف جماعتوں کا اتحاد قائم کریں گے،فوجی عدالتوں کے قیام پر بعض جماعتوں کے تحفظات بلاجواز ہیں ،بیرونی طاقتوں کی پھانسیوں کی محالفت بلاجواز ہے،بھارت پاکستان پر حملوں کیلئے دہشتگردوں کوتربیت دے رہا ہے،2014ء کے دوران حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی،حکومت نے پچھلے ڈیڑھ سال میں 170 فیصد بجلی مہنگی کی ہے،حکومت میلاد کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے اہل سنّت جماعتوں کو اعتماد میں لے،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ،ایل پی جی کمپنیوں نے دسمبر میں عوام سے دو ارب روپے ہتھیا لئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان عارضی نہیں مستقل اور لانگ ٹرم ہونا چاہیئے۔گیس کے بدترین بحران سے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ۔حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تاخیر نہ کرتی تو سانحہ پشاور نہ ہوتا ۔جوڈیشل کمیشن بنا تو سنی اتحاد کونسل دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش کریگی ۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہ کیا جاتا تو آج گیس کا بحران پیدا نہ ہوتا ۔قومی ایکشن پلان پر عملدر آمدکی رفتار انتہائی سست ہے۔حکمرانوں کی نیک نیتی اور جرأت کے بغیر ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :