پاک فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی لڑکی کو بھارت کے حوالے کر دیا

پیر 29 دسمبر 2014 20:40

پاک فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی لڑکی کو بھارت کے حوالے کر دیا

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی نسرین کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔بارہ سالہ نسرین دو روز قبل غلطی سے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر باغ سے آزاد کشمیر میں داخل ہو گئی تھی۔ پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واقعے کی فوری تحقیقات کے بعد اسے کنڑول لائن کے چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ پر مقامی انتظامیہ اور میڈیا کی موجودگی میں بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

نسرین مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقے اوڑی کے گاؤں شورہ کی رہائشی ہے جو راستہ بھول کر لائن آف کنٹرول عبور کر گئی تھی۔ نسرین کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی فلیگ میٹنگ میں اس کی والدہ سمیت اہل خانہ کے دو افراد نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کے ایسے اقدامات کے باوجود بھارت کے زیر قبضہ علاقوں میں غلطی سے بین الاقومی سرحد ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول عبور کرنے والوں کی میتیں وصول کرنے کے سوا پاکستان کو آج تک کوئی اور پیغام نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :