آئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری یوتھ پیس اسپورٹس فیسٹیول ،وسیم بلوچ فوٹو فنش کے ساتھ گدھا گاڑی ریس جیت لی

پیر 29 دسمبر 2014 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) آئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری یوتھ پیس اسپورٹس فیسٹیول 2014کے سلسلے میں ہونے والی گدھا گاڑی ریس ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد وسیم بلوچ کے گدھے ”آر پار“ نے جیت لی ۔گدھا گاڑی ریس کا افتتاح آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے اسٹیڈیم سے کمشنر لیاری عبیداللہ بھنور نے فلیگ لہرا کر کیا ۔

اس موقع پر پاکستان ڈنکی ڈربی آرگنائیزیشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان بھی موجود تھے ریس میں لیاری ہی کے اصغر بادشاہ کے گدھے”خرگوش “ نے دوسری اور لیاری کے سلیم بلوچ کے گدھے ”سوئی گیس“ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ ریس کے آغاز ہی سے” آر پار“ اور ”خرگوش “ باقی گدھا گاڑیوں سے سبقت لے گئے اور آگے ہی آگے دوڑتے گئے ۔

(جاری ہے)

فنش پوائنٹ پر انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جب ”آر پار “نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے ”خرگوش “ کو ناک آوٹ کر دیا اور 14منٹ 10سیکنڈ میں فوٹو فنش کے ساتھ چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ریس آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے اسٹیڈیم سے شروع ہو کر ٹاور ، جناح برج ، مولی تمیزالدین خان روڈ ،PIDCہاوس ، رینجرز ہیڈکوارٹر اور شاہین کمپلیکس سے ہوتی ہوئی مقام آغاز پر ہی اختتام پزیر ہوئی ۔ آخر میں تینوں پوزیشن ہولڈرز میں اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبید اللہ بھنور نے گولڈن ٹرافیاں اور گولڈ میڈل تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :