کابل : سکیورٹی فورسز کا طالبان کے ٹھکانے پر چھاپہ ،

یرغمال بنائے گئے سات افراد کو رہا کرالیا گیا ، آپریشن کے دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

پیر 29 دسمبر 2014 20:22

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر یرغمال بنائے گئے سات افرادکو رہا کرادیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالرؤف احمدی نے بتایا کہ گزشتہ رات ضلع غزنی میں طالبان نے روڈ تعمیراتی کمپنی کے اڈے پر حملہ کیا اور سات مزدوروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرالیا آپریشن کے دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :