اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے خارجی فتنہ کو پروان چڑھارہی ہیں،جماعة الدعوة رہنماء

پیر 29 دسمبر 2014 20:15

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) جماعة الدعوة کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے خارجی فتنہ کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علماء کرام قرآن و سنت کے دلائل سے اس فتنہ کا رد کریں اور نوجوان نسل کو دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگاکرقتل وغارت گری کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔

ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیاجائے گا۔گذشتہ روز ضلعی ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعة الدعوة ضلع ڈیرہ غازی خان قاری محمدافضل نے کہاکہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا یہ ملک اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے پوری مسلم امہ کی امیدیں وابستہ ہیں لیکن دشمنان اسلام اسے کسی صورت مضبوط و مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی طرح یہاں مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے، افواج پاکستان اور عوام الناس کے درمیان نفرتیں پیدا کی جائیں تاکہ انہیں اس خطہ میں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔

یہ بہت خوفناک سازش ہے جسے ہم نے متحد ہو کر ناکام بنانا ہے۔اس موقع پر ضلعی رہنما کاشف خٹک،تنویراحمدودیگر بھی موجودتھے۔قاری محمدافضل نے مزید کہا کہ پشاور میں مسلمانوں کا خون بہانے والے خارجی ہیں ان کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة ربیع الال کے مہینہ میں تحصیلی سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کرے گی تاکہ قرآن و سنت کی روشنی میں نبی مکرم ﷺ کی سیرت ، اخلاق و کردار سے لوگوں کو آگاہ کیاجائے۔اس سلسلہ میں وسیع پیمانے پر پروگرامات ترتیب دیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :