کوہاٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،

رہزنی کی واردات میں نامزد ملزم بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پیر 29 دسمبر 2014 20:11

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کوہاٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ رہزنی کی واردات میں نامزد ملزم بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق وسیم خا ن ولد اعظم خان سکنہ نوئے کلئے نے پولیس تھانہ سٹی کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے دوست گھر واپس جارہے تھے کہ ہنگو روڈ گڑھی رسالدارکے قریب پہنچے تو دو مسلح ملزمان نمودار ہوئے اور مجھ سے پندرہ سو روپے اور میرے دوسرے دوستوں سے تین ہزار چار سو روپے اور موبائل فو ن چھین لیے ہیں ۔

پولیس نے رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بلال سکنہ نوئے کلئے کو گرفتار کر لیا جبکہ مال مسروقہ کی برآمدگی اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگانا شروع کر دیے ۔ ادھر ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال مہمند نے مخبر کی اطلاع پر ملزم صدیق اللہ ولد سلیم خان سکنہ تخت نصرتی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4ہزار 8سو گرام چرس گردہ برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :