کراچی ٹمبر مارکیٹ کی خوفناک آگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ،

کہیں آگ لگائی تو نہیں گئی،تاجروں کو شبہ

پیر 29 دسمبر 2014 20:06

کراچی ٹمبر مارکیٹ کی خوفناک آگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کراچی ٹمبر مارکیٹ کی خوفناک آگ نے سیکڑوں دکانیں اور آشیانے جلا ڈالے لیکن آگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔ تاجر شبہات کا شکار ہیں کہ کہیں آگ لگائی تو نہیں گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں ہفتے کی شب آگ لگی، سب کچھ جل کر خاکسترہوگیا، تیسرے درجے کی آگ کو بجھانے کے لییشہربھرسے فائرٹینڈربلائے ، ٹمبرمارکیٹ کے تاجروں نے الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے امکان کو سرے سے ہی ردکردیا، کیونکہ پوری ٹمبرمارکیٹ میں بجلی کے کنکشن ہی نہیں، اب تویہ شکوک جنم لے رہے ہیں کہ آگ لگائی ہے۔وزیراطلاعات کی بنائی تحقیقاتی کمیٹی آج ٹمبرمارکیٹ کے نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :