پنجاب کے 9اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا،
تازہ ترین : 1

پنجاب کے 9اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا،

پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات ،حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ جاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سکیورٹی کی فراہمی کے بعد پیر کے روز سے صوبے کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے لیکن صوبے بھر میں چھائی دھند اور سردی کے باعث مہم تاخیر سے شروع ہوئی،مہم کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے کی بجائے صبح دس بجے سے ہوا۔ لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمر 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات کیا گیاجبکہ حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہی۔

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 19:58:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں