تعلیمی اداروں کے منتظمین اور سٹاف کو ”ابتدائی طبی امداد اور شہری دفاع“ کی تربیت دینے کا فیصلہ

پیر 29 دسمبر 2014 19:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت نے سکولوں میں سانحہ پشاور جیسے واقعات سے بچنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کے منتظمین اور سٹاف کو ابتدائی طبی امداد اور شہری دفاع کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں،تعلیمی اداروں میں منتظمین اور سٹاف کو سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے حکام کی طرف سے تربیت دی جائے گی۔