فوجی عدالتوں کے غلط استعمال بارے خدشات اورتحفظات موجود ہیں،عابد حسین صدیقی

پیر 29 دسمبر 2014 19:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے پوری قوم سیاسی و فوجی قیادت کی پشت پر ہے قومی یکجہتی و اتحاد سے اپنی سوچ زبردستی مصلت کرنے والوں سے جلد نجات حاصل کر لی جائے گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے پارٹی اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور جیسے واقعات کو روکنے کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کرنا ہوگا سیاسی قیادت کے سرجوڑے بغیردہشت گردی سمیت قومی بحرانوں سے نجات نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کاغلط استعمال زیادتی اورظلم کے زمرے میں آتا ہے فوجی عدالتوں کے غلط استعمال بارے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے خدشات اورتحفظات جائز ہیں فوجی عدالتوں کے دائرہ کار کی تشریح اورانہیں موثربنانے کیلئے ایک ضابطہ اخلاق کی پاسداری ناگزیر ہے۔