لاہور، انارکلی بازارکے ایک پلازا میں آگ بھڑک اٹھی،خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق

پیر 29 دسمبر 2014 19:49

لاہور، انارکلی بازارکے ایک پلازا میں آگ بھڑک اٹھی،خاتون سمیت 9 افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) انارکلی بازار کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے چار منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انار کلی اور اردو بازار سے ملحقہ الکریم مارکیٹ کے خالد پلازا کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ1 شخص زخمی ہے۔

ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے بیشتر جھلسنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ تین دنوں میں کسی عمارت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے ہفتے کی رات کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگی تھی جس میں بہت مالی نقصان ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :