پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود حوصلے بلند ہیں ، اینجلو میتھیوز ،

میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 19:14

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ کیویز کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کا اختتام 1-1 سے برابر ی پر کرینگے۔انجیلو میتھیوز نے کہا کہ انکی ٹیم کیویز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اترے