وویمنز کرکٹ : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈ ے میچ 9 جنوری جبکہ پہلا ٹی 20پندرہ جنوری کو کھیلا جائیگا ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے

پیر 29 دسمبر 2014 19:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری، دوسرا میچ 11 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔