سال 2014 سری لنکن کھلاڑیوں کیلئے بہترین ثابت ہوا،

، کمار سنگا کارا نے سب سے زیادہ 1256 رنز سکور کئے، اینجلو میتھیوز 1244 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، باؤلنگ میں سری لنکا کے جیون مینڈس 38 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، ۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے زیادہ رنز اور شاہد آفریدی نے زیادہ وکٹیں حاصل کیں

پیر 29 دسمبر 2014 19:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) سال 2014 کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سری لنکن کھلاڑی چھائے رہے، کمار سنگا کارا نے سب سے زیادہ 1256 رنز سکور کئے، اینجلو میتھیوز 1244 رنز کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی 1054 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

باؤلنگ میں سری لنکا کے جیون مینڈس 38 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے زیادہ رنز اور شاہد آفریدی نے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق کیلنڈر ایئر 2014 میں سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 28 میچز میں 46.51 کی اوسط سے 1256 رنز سکور کئے جس میں 4 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔