سال 2014ء پاکستانی کھیلوں کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سال رہا ،شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی سے شروع ہونے والا دو ہزار چودہ شارجہ میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی حیران کن اننگز کی شکست پر ختم ہوا
مصباح نے ابوظہبی میں ہی چھپن گیندوں پر سینچری بنا کر عظیم ویوین رچڑڈز کا تیز ترین ٹیسٹ سینچری کا اٹھائیس سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کر دیا،یونس خان نے دبئی اور کپتان مصباح الحق نے ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پاکستان کو بیس برس بعد آسٹریلیا کے مقابل ٹیسٹ سیریز میں سرخرو کیا،ہاکی میں2014ء کا اختتام پاکستان نے ڈرامائی انداز میں ایشیئن گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے وکٹری اسٹینڈ پر کیا فٹبال میں سال پاکستان نے بھارت کو بھارت میں بہتر گول اوسط کی بیناد پر دو میچوں کی سیریز میں شکست دی اسنوکر میں سرکاری سرپرستی سے محروم پاکستان کے محمد سجاد، محمد یوسف اور محمد آصف کی کاکردگی نہ دوہرا سکے اور بنگلور میں ورلڈ ایمیچور اسنور چیمپئن شپ کا فائنل ہار گئے، گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کوئی طلائی تمغہ نہ جیت سکا تاہم محمد وسیم نے باکسنگ، شاہ حسین نے جوڈو اور ریسلر قمر عباس نے چاندی کے تمغے جیت کر دستے کی لاج رکھ لی، ایشیئن گیمز میں اکلوتا گولڈ میڈل پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے مرہون منت رہا، دفاعی چیمپئن پاکستان کی اسکواش ٹیم نے ایشیئن گیمز کی تاریخ میں پہلی بارکوارٹر فائنل میں ہمت ہار دی جس کا نزلہ کوچ جمشید گل خان پر گرا اور انہیں برطرف کر دیا گیا
پیر 29 دسمبر 2014 19:08
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) 2014ء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کے تنازعہ کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے غیر یقینیوں کا سال رہا اور اب اسی عالم میں ہی وہ دوہزار پندرہ میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی سے شروع ہونے والا دو ہزار چودہ شارجہ میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی حیران کن اننگز کی شکست پر ختم ہوا۔
اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا بتیس برس بعد وائٹ واش کرنا ٹیم کی سال کی سب سے اعلیٰ کارکردگی تھی۔ یونس خان نے دبئی اور کپتان مصباح الحق نے ابوظہبی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پاکستان کو بیس برس بعد آسٹریلیا کے مقابل ٹیسٹ سیریز میں سرخرو کیا۔ مصباح نے ابوظہبی میں ہی چھپن گیندوں پر سینچری بنا کر عظیم ویوین رچڑڈز کا تیز ترین ٹیسٹ سینچری کا اٹھائیس سالہ پرانا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.