سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس کے مہنگے داموں بکتربندگاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت،

حکومت سندھ کی جانب سے مہلت طلب کرنے پرسماعت 31 دسمبر تک ملتوی

پیر 29 دسمبر 2014 19:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ پولیس کی جانب سے مہنگے داموں بکتربندگاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت حکومت سندھ کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر 31 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔کراچی رجسٹری سپریم کورٹ میں سندہ پولیس کے لئے سربیا سے 16بکتر بندگاڑیوں کی مہنگے داموں خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاجو گاڑی ساڑھے 5 کروڑ میں فراہم کرسکتا ہے۔وہ سیکنڈ ہینڈ کنڈیشن میں 14 کروڑ میں سربیا سے خریدی جارہی ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں اس معاملے پر وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری عدالت میں پیش کی جبکہ چیف سیکریٹری کی جانب سے فاروق ایچ نائک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اس معاملے پر تیاری اور دلائل کے لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے سماعت 31 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی ہے۔